سعودی عرب ،کرپشن الزام میں گرفتار ہونیوالوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی




ریاض (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی۔ گرفت میں آنے والوں میں شہزادے شاہی خاندان کے افراد،اور اعلی سرکاری اہلکار شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بدعنوانی کیخلاف مہم بلاتفریق جاری۔ گرفتار شدگان میںارب پتی شہزادہ الولید بن طلال اور دیگردس شہزادے و شاہی خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل سعود المجیب نے اخبار کو بتایاکہ گرفتار شدگان کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کی تفصیلات خفیہ رکھی جارہی ہیں۔سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میںاینٹی کرپشن کے قیام کے بعد ہفتے کی رات ہی کارروائی شروع کردی گئی تھی اور تین شہزادوں کو فوری طور گرفتار کیا گیا تھا۔ ہوٹل میں آنے اور جانے والے افراد پر نظر رکھنے والے امریکی حکام نے اخبار کو بتایاکہ تاحال ہوٹل میں پانچ سو گرفتار شدگان موجود ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق گرفتار شدگان فرش پر سورہے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
16 مناظر