ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائیں ، سید جمال الدین شاہ




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید جمال الدین شاہ نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائیں ، تاکہ عوام ان سے مستفید ہوسکیں اور انکے مشکلات میں کمی آسکیں ، گذشتہ روز دورہ سوات کے موقع پر فشنگ ہٹ چکدرہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے ٹی ایم اوز کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ، اس موقع لوکل گورنمنٹ افیسر ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین حضرت حیات شاہ نے انہیں سوات میں جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی اور فضاگھٹ پارک ، نیو سلاٹر سروس ، نیوسبزی منڈی ، نیوجنرل بس سٹینڈ کا درورہ بھی کیا جبکہ شہرمیں صفائی کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات اور ضروریات فراہم کرنا ہے اور اسکے لئے تمام ٹی ایم او زاور عملہ دن رات کوشش تیز کریں اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں صفائی کا جو کام جاری ہے اسکو ہر حال میں یقینی بنایا جائیں اور مکمل کیا جائیں جبکہ سڑکوں کے کنارے بلڈنگ میٹریل وغیرہ کی کسی کو اجازت نہ دی جائیں تاکہ روڈ بند نہ ہو ، انہوں نے تجاوزات کے فوری خاتمے کی بھی ہدایت کی ، اس موقع پر انہوں نے تحصیل بابوزئی سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے ٹی ایم اوز کی کارکردگی کو سراہا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
19 مناظر