یونیورسٹی آف سوات کا طالبات کے لئے گرلز ہاسٹل کی تعمیر مکمل طالبات کے رہائیش کا مسئلہ حل اکیڈمک بلاکس کاتعمیراتی کام بھی آخری مراحل میں




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) یونیورسٹی آف سوات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق طالبات کی رہائیش کے لئے دوسو بستروں کاہاسٹل مکمل ہونے کے بعد یونیورسٹی کے حوالہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر و رجسٹرار ڈاکٹر حسن شیر نے میڈیاکے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چند روز میں یونیورسٹی کے طالبات کو تکمیل شدہ ہاسٹل منتقل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک پرکام تیزی سے جاری ہے اورتین سے چارماہ تک اکیڈمک بلاک کی تکمیل بھی ہوجائیگاجس کے بعد یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اپنے ہی بلڈنگ میں کلاسزکاباقاعدہ اجراء کیا جائیگا۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے بروقت مالی ادائیگی کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت گرلزہاسٹل کی تکمیل کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی سائٹ پرفری فیبریکیٹڈ کلاس رومز کی انسٹالمنٹ مکمل کی جاچکی ہے جس میں اسی ماہ شعبہ صحافت کے کلاسزکے علاوہ باقاعدہ ایف ایم ریڈیوکا آغازبھی کیاجائے گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
46 مناظر