سوات میں پرائیوٹ لوگوں سے پولیس کی واپسی کا عمل جاری ہے ، ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمداعجاز خان نے کہاہے کہ سوات میں پرائیویٹ لوگوں سے پولیس کی واپسی کاعمل جاری ہے ، اوراب تک سو پولیس والوں کی پولیس لائن میں حاضری یقینی ہوچکی ہے ۔ وی آئی پی سمیت وی ڈی سیز سے بھی پولیس واپس کی جارہی ہے ان لوگوں کی ڈیوٹی پر 300پولیس والے مامور تھے، جن کو واپس کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اعلیٰ حکام کی ہدایت پر واپسی کا عمل جاری ہے بلکہ اس میں تیزی لائی جارہی ہے ،ممبران اسمبلی کیساتھ فی کس تین پولیس والوں کی اجازت ہوگی، سابق ممبران اسمبلی اور سابق وزراء سے بھی پولیس واپس لئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنے دفترمیں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم، یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفورخان عادل اور وائس چیئرمین فضل رحیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق ممبران اسمبلی وزراء ، وی آئی پیز، ویلج ڈیفنس کمیٹوں کے ممبران سمیت دیگر پرائیویٹ لوگوں کے ڈیوٹی پرمامور افراد سے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پولیس کو واپس کی جارہی ہے ، جبکہ موجودہ ممبران اسمبلی کیساتھ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی تعدادکم کی جارہی ہے اوراب تک 100پولیس والوں کو واپس کرکے انہوں نے اپنی حاضری پولیس لائن میں یقینی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ممبران اسمبلی کیساتھ فی ممبر 3پولیس والے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل اب تیز کیاجارہاہے۔ اوران پولیس والوں کی ڈیوٹی وہاں لگائے جارہی ہے۔ جہاں نفری کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کامورال بلندہے۔ اورقیام امن کیلئے سوات پولیس پرعزم ہیں۔ سوات کے عوام کی طرف سے تعاؤن ضروری ہے تاکہ جرائم کی مکمل طورپربیخ کنی ہوسکے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
17 مناظر