سوات پولیس نے کٹ گاڑیوں کیخلاف آپریشن کا اعلان کردیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات پولیس نے اسکریپ سے بننے والے نان کسٹم پیڈ ( کٹ ) گاڑیوں کے خلاف آپریشن کرنے کا اعلان کردیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے تمام پولیس تھانوں اور ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ضلع بھر میں سڑکوں پر چلنے والی ، ورکشاپوں میں تیار ہونے والے نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے ، ان غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف دفعات 287,290,291 ppcکے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ، آپریشن کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد اکثر لوگوں نے کٹ گاڑیوں کو گیراجوں وغیرہ میں چھپانا شروع کردیا ہے ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
61 مناظر