سعودی عرب کا بڑے عرب ملک کے دارالحکومت پر حملہ، شہر دھماکوں سے گونج اٹھا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سعودی عرب کا یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ، تصدیق نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ کر دیا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی واضح نہیں کہ یہ حملہ فضائی ہے یا میزائل۔ سعودی عرب کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا پر حملے ایک ہفتے قبل یمن میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔سعودی حملے کے بعد صنعا کے مختلف علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہمکسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ یہ حملہ حوثی باغیوں نے ایران کی مدد سے کیا ہے جس کی تصدیق امریکی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بھی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض پر کئے گئے میزائل حملے میں میزائلوں کے ملبے پر ایرانی نشان موجود تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب ایران پر حوثی باغیوں کی امداد اور مالی امداد کا الزام عائد کرتا رہا ہے جسے ایران نے مسترد کر دیا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
42 مناظر