پیراڈائز لیکس ،19اہم پاکستانی شخصیات بری طرح پھنس گئیں،بڑا فیصلہ کرلیاگیا




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پیراڈائز لیکس میں شامل 19پاکستانیوں کی فہرست تیار کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے ریجنل ٹیکس آفیسرز سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور نادراسمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ریکارڈ فراہمی کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ان اداروں سے تمام 19افراد کی مالی ٹرانزیکشنز، بینک اکانٹس اور رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ تحقیقات ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کی جائیں گی




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
14 مناظر