خیبرپختونخوا حکومت کو بڑا جھٹکا،بڑے فیصلے سے اہم ترین شخصیت کو آگاہ کردیاگیا




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام) دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی طرف عملی پیشرفت کرنے کیلئے جمعیت علمائے اسلام(ف) اور جماعت اسلامی جلد مرکزی اور خیبر پختوانخواہ حکومتوں سے باہر آ جائیں گی ۔ جمعرات کے روز جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ (ن) لیگ کی اتحادی جمعیت علمائے اسلام (ف) مرکزیحکومت اور جماعت اسلامی تحریک انصاف کی خیبر پختوانخواہ حکومت سے جلد باہر آجائیں گی ۔ ایم ایم اے کی بحالی کے لئے دسمبر میں کراچی میں منعقدہ اجلاس سے قبل اس کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں انہیں تمام احوال سے آگاہ کر دیا ہے جس پر شہباز شریف نے ان سے کچھ وقت مانگا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
59 مناظر