نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟ ڈاکٹر عاصم




کراچی(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟، نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے،پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، کسی کا نام لینا نہیں چاہتا، بہت سارے رہنما ئو ں سے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟۔انہوں نے کہا کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائیگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
37 مناظر