سوات ، عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے ، واجد علی خان




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و سابق وزیر واجد علی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے ، ہم قوم کی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس کے حصول کیلئے سینکڑوں کارکنوں کے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ، باقی تمام جماعتیں پنجاب میں ووٹ کے حصول اور وزیر اعظم کی کرسی چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدہ وتکی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے عبداللہ یوسفزئی ،عبدالکریم ، عبیداللہ خان ، شیرازننگیال ، آفرین خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ امیر مقام پختون ہے لیکن سیاست پنجابیوں کے لئے کررہاہے ، اسی طرح عمران خان بے وزیر اعظم کی سیٹ کیلئے سیاست کررہاہے اور پنجاب میں ووٹ چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم صرف پختون قوم کے حقوق کی حصول کی جنگ لڑرہے ہیں اور قوم گواہ ہے کہ اس جنگ میں ہم نے کتنی قربانیاں دی ہے ، امن کے حصول سمیت صحت ، تعلیم اور روزگار فراہم کیا ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ چارس سال تک جاری رہا لیکن کچھ نہیں کیا اور نہ ہی کچھ کرسکیں گے ، قوم سرخ جھنڈے تلے متحد ہوں تاکہ مسائل حل ہوجا ئیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
85 مناظر