صوبائی وزیر محمود خان نے سوات تعلیمی بورڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر کھیل وثقافت اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے وژن کے مطابق صوبے کے عوام کی حالت زندگی بہتر کرنے کیلئے مثالی اقدامات اُٹھارہی ہے ، سوات کی عوام نے قیام امن کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں لہذا حکومت یہاں کی لوگوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں ماضی میں عوام کے نام پر اپنی جیبیں بھر نے والوں کو آئند ہ الیکشن میں عبرتناک انجام سے دوچا ر ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات تعلیمی بورڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے خاتمے کے لئے منتخب کیا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، تحریک انصاف اپنے وژن کے مطابق گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن آف اسپورٹس کے بغیر تعلیم کا مقصد پورا نہیں ہوتا کیونکہ جب تک تعلیمی شعور کے ساتھ ساتھ قوم صحت مند نہیں ہوگی تب تک ترقی کا سفر حقیقی معنوں میں پورا نہیں ہوسکتا اسی وجہ سے صوبائی حکومت نے اسپورٹس کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے ، تقریب سے سوات بورڈ کے چیئر مین تصبیح اللہ نے بھی خطاب کیا اور صوبائی وزیر سے لائیبریری کے قیام کی درخواست کی جس پر صوبائی وزیر محمود خان نے زمین کی فراہمی کی صورت لائیبریری کے قیام کے لئے تعاؤن کی یقین دہانی کرائی، سوات یونیورسٹی پہنچنے پر محمود خان نے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا، تقریب میں چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم اور، چیئر مین سوات بورڈ تصبیح اللہ کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ جہانزیب کالج شوکت بیگ ، کنٹرولر امتحانات عنایت اللہ ،ڈائریکٹر اسپورٹس افضال خان اور پرنسپل گرلز کالج سیدوشریف کی پرنسپل نے بھی شرکت کی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
31 مناظر