پی ٹی آئی سوات نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی، انجینئر عمر فاروق پی ٹی آئی میں شامل




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پی ٹی آئی سوات نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی ،مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سکرٹری عمرفاروق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ،تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد عمران خان کے قافلے میں قدم قدم پر تحریک انصاف کے ترقی کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائینگے ،انجیئر عمرفاروق اور دیگر شامل ہونے والے ساتھیوں کا عزم ،نوازشریف اور اُس کا ٹولہ کرپٹ اور ملک لوٹنے کا مرتکب ہے اسلئے نوازشریف کوسزاء ہوئی ،انجنیئرعمرفاروق کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتے ہیں صوبائی وزیر محمود خان ،سلیم الرحمان ،ایم پی ا ے محیب اللہ ،عزیزاللہ گران اور ایم پی اے فضل حکیم ،کا شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے سابق جنرل سکرٹری انجنیئر عمرفاروق نے دیگر ساتھیوں حاجی ایوب خان،صوبائی ناب صدر ملاکنڈ ،احمدزادہ خان ،ثناء اللہ ،آفتاب خان ،حبیب اللہ اوردیگر سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی اس موقع پرصوبائی وزیر محمود خان ، ایم این اے سلیم الرحمان ،،ایم پی ا ے محیب اللہ ،عزیزاللہ گران اور ایم پی اے فضل حکیم خان نے انجیئر عمرفاروق اور اُن کے ساتھ شامل ہونے والے دیگر ساتھیوں کو پی ٹی آئی کے ٹوپیاں اور مفلر پہناکراُن کو خوش آمدید کہا اس موقع پر عبدالستارخلیل ،حاجی ایوب ،احمد زادہ اور دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمار ا جینا مرنا اب پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اسلئے اختیار کرلی ہے کہ ہمیں ا س وقت پورے پاکستان کے سیاسی جماعتوں میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی پالیسوں میں اُمید کی کرن نظرآرہی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ آنے والے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی نہ صر ف خیبر پختونخواہ میں بلکہ پورے پاکستان میں برسراقتدار آئیگی اور مسلم لیگ ن اور امیر مقام جو کہ ایک کرپٹ انسان ہے اُن کو جس طرح این اے فور میں بری طرح ہرایا ہے اسی طرح آنے والے انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخواہ اور پورے پاکستان میں اُن کی ضمانتیں ضبط کردی جائیگی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجیئر عمرفاروق نے کہا کہ آج میرے زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے اور میں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس پر مجھے خوشی ہے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ دوست گزشتہ تین سال سے مجھے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے لیکن اب اُن کی محبت اور محنت کے بدولت میں نے اُن کے فیصلے کے سامنے سرخم کیا اور پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی اُنہوں نے کہا کہ آج میں عمران خان کے اُس قافلے کا رکن بناہوں جو ملک میں کرپشن ،ظلم اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ہرجگہ اور پلیٹ فارم اُس کے خلاف آواز اُٹھارہا ہے اور جہاد کررہاہے اُنہوں نے کہا کہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں غیر مشروط طور پر شامل ہواہوں اُنہوں نے کہا کہ آج کے بعد میں پی ٹی آئی میں بطور ادنی کارکن کام کرونگا اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور عہدیدا ر مجھے اور میرے ساتھ شامل ہونے والے دیگر ساتھیوں کو عز ت دینگے اور ہماری عزت افزائی کرینگے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے صوبائی وزیر محمود خان ،مشیر وزیر اعلی محیب اللہ ،ایم این اے سلیم الرحمان ،ایم پی اے عزیز اللہ گران ،ایم پی اے فضل حکیم نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف آواز اُٹھائی ہے نوازشریف کو جب عدالت نے نااہل کیاتو اُنہوں نے رو رو کر آسمان سرپراُٹھایا اور کہا کہ مجھے کیوں نکالا تو اب عدالت نے تفصیلی فیصلے میں نوازشریف اور اُن کے فیملی کے کرپشن کے کرتوت سامنے لاکر نوازشریف سے کہا کہ آپ کو کرپشن کرنے پر نکالا ہے اُنہوں نے کہا کہ لوگ تحریک انصاف اور عمران خان کے پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوات ،صوبہ خیبر پختونخواہ اور پورے پاکستان میں لوگ جودرجوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تمام فیصلے میرٹ پر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے کہ یہاں جو بھی محنت اور کارکردگی دکھائے گا وہ ترقی کی منزلیں طے کرتا جائیگا اور اعلی عہدوں پر فائز ہوگا اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کی سوچ اور علامہ اقبال کے خواب کی طرح بنائینگے تحریک انصاف صوبے میں تعلیم ،صحت اور دیگر میدانوں میں ترقی کے منازل طے کررہی ہے جبکہ صوبے میں ہم نے تاریخی قانون سازی کی ہے اُنہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی ہوگی اُنہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی میں شامل ہونے والے تمام نئے ساتھیوں کو عزت دیں تاکہ وہ مایوس نہ ہو۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
35 مناظر