ناروے کی وزیراعظم کی سائیکل پرآنے کی مثال دینے والوں نے ہیلی کاپٹرکوویسپارکشہ بنادیاہے، انجینئر امیر مقام




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ناروے کی وزیراعظم کی سائیکل پرآنے کی مثال دینے والوں نے خیبرپختونخواحکومت کے ہیلی کاپٹرکوویسپارکشہ بنادیاہے اورب میاں والی سواری بھی شروع کردی گئی ہے،ایک طرف جوانوں کوورغلانے اوردھرنوں واحتجاج پراکسانے والے ہیں جبکہ دوسری طرف جوانوں کو روزکے مواقع فراہم کرنے والے، جوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیوالے،جوانوں کیلئے یوتھ بزنس لون سکیم،یوتھ ٹریننگ سکیم،سکل ڈویلپمنٹ پروگرام اورفیس ری ایمبرسمنٹ سکیم کا اجراء کرنیوالے ہیں،نوجوانوں کوتعمیری سوچ والوں کاساتھ دیناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ یونین کونسل سطح پرسٹیڈیم تعمیرکرنیوالے بتائے نوجوانوں کیلئے کتنے سٹیڈیم تعمیرکئے ہیں،دھرنے والوں نے نوجوانوں کوصرف اقتدارکی خاطرسیڑھی بنایاہے، پاکستان کے نوجوانوں کوکسی کاآلہ کاربننے نہیں دیں گے،نوجوانوں کیلئے بہترین جگہ تعلیمی ادارے ہیں نہ کہ کوئی انہیں دھرنوں اورکنٹینرزکی سیاست کیلئے استعمال کریں جس سے ملک کو انتہائی ہونہارطلبہ سے محروم ہونے کاخدشہ ہے،باہمت نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اورانہی کی خدمات کی بدولت معیشت کواستحکام ملے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے نوجوانوں کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے انقلابی پروگراموں کاآغازکیاہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان کے نوجوانوں کوکنٹینرزپرنہیں،دھرنوں میں نہیں بلکہ ایک محقق،انجینئر،سائنسدان بنانے کی راہ پردیکھا چاہتی ہے جن کی مثالیں دنیاکی دیگراقوام دیاکریں گی اوران نوجوانوں کی محنت ہی کی بدولت ملک کانام روشن ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ودودیہ ہال سوات میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی ناظم محمدعلی شاہ نے بے شرکاء سے خطاب کیا۔
وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف نے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت نے نوجوان کاروباریوں کیلئے “یوتھ بزنس لون سکیم “کااجراء کیاہے جس سے سالانہ تقریباًایک لاکھ نوجوان مستفیدہورہے ہیں اورانہیں کاربارکیلئے خاطرخواہ قرضہ دیاجا رہاہے،وفاقی حکومت نے نواجوانوں کیلئے قرضہ حسنہ کابھی آغازکیاہے جس سے اگلے پانچ سالوں تک پانچ ملین نوجوان مستفیدہوں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے نوجوانوں کیلئے یوتھ ٹریننگ سکیم کابھی آغازکیاہے تاہم اس پروگرام کے تحت سولہ سال تعلیم حاصل کرنے کے بعدطلباء وطالبات کونجی اورسرکاری دفاترمیں چھ ماہ کیلئے 25ہزارروپے ماہانہ پرتربیت دی جاتی ہے اوراس پروگرام سے سالانہ25ہزارطلباء وطالبات مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بے روزگارنوجوانوں کی پیدواری صلاحتیں بڑھانے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کابھی اجراء کیاہے جس سے اب تک صرف خیبرپختونخوامیں29ہزار553جبکہ پورے پاکستان میں ایک لاکھ 52ہزار798فارغ التحصیل نوجوان مستفیدہوگئے ہیں اورآج وہی نوجوان الحمداللہ اپنے مہارت کی بدولت محنت کرکے ترقی کے منازل طے کررہے ہیں،کالجزاوریونیورسٹی طلباء وطالبات کے تحقیق اورتعلیم کے معیارکومزیدبڑھانے کیلئے موجودہ وفاقی حکومت نے نوجوان طلباء وطالبات میں سالانہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کاآغازکیاہے جس کے تحت خیبرپختونخواکے ہونہارنواجوان طلباء وطالبات میں 38ہزار878جبکہ فیز تھری کے تحت خیبرپختونخوااورفاٹاکے مزید 11 ہزار683 نوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت نے نوجوان طلبہ کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اورپاکستان میں ہونہارطلبہ جیسے ہیروں کونکھارنے کیلئے سکالرشپ فراہم کرنے کیلئے “فیس ری ایمبرسمنٹ سکیم “کااجراء کیاجس سے ہزاروں نوجوان طلبہ مستفیدہورہے ہیں۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف نے نوجوانوں کواپنے سیاست کی خاطر نہیں ملک کے مستقبل کے معمارکے طورپران کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے ہیں، نوجوان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے موجودہ وفاقی حکومت نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں،نوجوان ملک کی معیشت، استحکام،تحقیق سمیت کئی شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاہم وفاقی حکومت نے نوجوانوں کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
21 مناظر