روسی لڑاکا طیاروں کی اہم اسلامی ملک پر وحشیانہ بمباری،خواتین و بچوں سمیت درجنوں جاں بحق




حلب (زمونگ سوات ڈاٹ کام) شام کے شہر حلب میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں باسٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حلب کے عطاریب کے علاقے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ روسی طیاروں نے بمباری شام کے شہر حلب میں سویلین علاقوں میں کی ہے۔ روسی افواج کےحکام نے دعویٰ کیاکہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ شامی سول ڈیفنس حکام کے مطابق حلب کے عطاریب کے علاقے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
28 مناظر