سوات کے علاقے بلوگرام میں کنویں میں کام کرنے والے پر ملبہ گر کر جاں بحق




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے بلوگرام میں کنویں میں کام کرنے والے پر ملبہ گر کر جاں بحق ، ریسکیو1122 اہلکاربروقت پہنچ گئے اور چارگھنٹے آپریشن ککرکے مزدور کی لاش کو کنویں سے نکالا ، تفصیلات کے مطابق حضرت علی ولد سید ولی سکنہ برا بانڈئی بلوگرام میں ایک کنویں میں مزدوری کررہا تھا کہ اچانک ان پر ملبہ گر گیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیوں 1122 کے اہلکار موقع ہی پر پہنچ گئے اور چارگھنٹے مسلسل آپریشن کیا لیکن مزدور زخمی ہونے اور دم گھٹنے سے دم توڑ گیا تھا ، ریسکیو اہلکاروں نے مزدور کی لاش کو کنویں سے نکالا جس کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کرکیا گیا ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
29 مناظر