یاسر شاہ کا بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ




لندن (زمونگ سوات ڈاٹ کام)لیگ اسپنر یاسر شاہ کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے بعد برسبین ہیٹ نے یاسر شاہ کے ساتھ بھی معاہدہ کر لیا ہے ٗبیگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کے مطابق یاسر شاہ کا معاہدہ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے کیا گیا ہے اور وہ دوانٹرنیشنل کھلاڑیوں برینڈن میکلم اور شاداب خان کے متبادل ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق شاداب خان پوری لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہو سکتے انہیں ملکی ڈیوٹی کیلئے جانا پڑ سکتا ہے اس لیئے متبادل کے طوپر بھی لیگ اسپنر کا انتخاب کیا گیا تاکہ تسلسل برقرار رہے یاسر شاہ ابتدائی طور پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ٹیم کے ساتھ رہ کر وہ شاداب خان سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو ٹرین کریں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
74 مناظر