پی ایس ایل کھیلنے والوں کیلئے معاوضوں کا اعلان




لاہور (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پی سی بی نے پی ایس ایل میں مختلف کیٹگریوں میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے معاوضوں کااعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر سے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر ٗڈائمنڈ کیٹگری کے کھلاڑیوں کو75 ہزار ڈالر سے 80 ہزار ڈالر ٗگولڈ کیٹگری کےکھلاڑیوں کو50 ہزار ڈالر سے 60 ہزار ڈالر ٗسلور کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 22 ہزار ڈالر سے 33 ہزار ڈالر ٗایمرجنگ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو10 ہزار ڈالر سے 12 ہزار ڈالر جبکہ پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو کو فی میچ10 ہزار ڈالر اضافی ادا کیے جائیں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
27 مناظر