روزنامہ آواز سوات کی نویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) روزنامہ آواز سوات کی نویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی ، نمایاں کارکردگی دیکھا نے والوں میں سرٹیفیکیٹس اور ایوارڈ تقسیم کی گئی ، تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم اکرام اور صدارت سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کی، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، غواث علی خان ، فضل رحیم خان رحمت علی خان جی ، شاہد علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ آواز سوات نہایت ہی قلیل عرصے میں جو کامیابی حاصل کی وہ قابل تعریف ہے ، انہوں نے کہا کہ لوکل اخبارات مقامی مسائل حل کرنے لئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں اور اس کے وجہ سے یہاں کے عوام کے مشکلات کم ہورہے ہیں ، اس موقع پر نویں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا اور سال 2017 میں نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نمائندوں میں ایواڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
22 مناظر