کیڈٹ کالج سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) کیڈٹ کالج سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں جی او سی مالاکنڈآرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان مہمان خصوصی تھے ان کے علاوہ بریگیڈکمانڈرز،کمشنر مالاکنڈ,ڈی پی او سوات اور فوجی و سول افسران کے ساتھ طلباء کے ایک ہزار سے زائد طلبااور والدین نے بھی شرکت کی۔کیڈٹ کالج سوات کے طلباء نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں ملی نغمے ، شاندارپی ٹی،جمناسٹک ، کمانڈو ایکشنزاورخوبصورت پریڈ کا بہترین مظاہرہ کیااورفوجی بینڈ نے اس تقریب کو مزید چار چاند لگادیے۔حاضرین نے طلباء کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دل کھول کر داد دی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی میجر جنرل علی عامر اعوان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں پائیدار قیام امن کیلئے پاک فوج اور عوام نے مل کر قربانیا ں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور بہترین جسمانی تربیت حاصل کر کے ہی طلباء مستقبل میں ملک و قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔آخر میں مہمان خصوصی جی او سی میجر جنرل علی عامر اعوان نے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
32 مناظر