کبل ہسپتال میں رات کے وقت لیبر روم سے مریضوں کو سیدو شریف ریفر کرنا روز کا معمول بن گیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل ہسپتال میں رات کے وقت لیبر روم سے مریضوں کو سیدو شریف ریفر کرنا روز کا معمول بن گیا ہے ، را ت کے اوقات میں ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ایمر جنسی میں بھی مریضوں شدید مشکلا ت کا سامنا ، کبل ہسپتال پہنچے والوں کا میڈیا نمائندوں کو بار بار فون ، ڈاکٹروں کی عدم شر کت اور لیبر روم سے سیدو شریف ریفر کرنے کی فریاد ، ڈاکٹروں کے بجائے عوام اپنی مدد آپ یا کلاس فور کے ذریعے علا ج معا لجے کرنے پر مجبور اصلا ح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق علی شاہ آف کبل ، حضر ت علی ، ذیشان خان ، اور دیگر نے میڈیا کو فون کر کے کہا کہ سول ہسپتال کبل میں رات کے اوقات میں ایمر جنسی میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور لیبر روم سے مریضوں کو سیدوشریف ریفر کرنا روز کا معمول بن گیا ہے ، مریضوں نے شکا یت کے انبار لگا تے ہوئے کہا کہ رات کے اوقا ت میں ایمر جنسی میں ڈاکٹرز موجود نہیں ہو تے کلاس فور ملا زمین علا ج معا لجہ کر تے ہے دوسری طرف لیبر روم میں موجود عملہ فیس بک میں مصروف ہو کر یہ لفظ کہا جا تا ہے کہ مریضہ کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کیا جائے عوامی حلقوں نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال کبل کی عملے کو ڈیو ٹی پر پابند کیا جائے۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
43 مناظر