بائولنگ پر پابندی ،محمد حفیظ کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد بنگلا دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان پر میچز کے دوران بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی گئی، آئی سی سی نے کہا ہے کہ جب تک بولر اپنا ایکشن درست نہیں کریں گے اور دوبارہ ٹیسٹ دے کر خود کو کلیئر نہیں کرائیں گےاس وقت تک انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ بی پی ایل میں کومیلا وکٹوریئنز کے ساتھ معاہدہ بھی کرچکے ہیں، حفیظ کا موقف ہے کہ وہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے بجائے پاکستان میں رہ کر اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے کام کریں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
63 مناظر