ایشیاء کرکٹ کپ،پاکستان اور افغانستان فائنل میں پہنچ گئے،تفصیلات جاری




کوالا لمپور(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری انڈر 19 ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے نیپال کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ایونٹ کا فائنل کل (اتوار )19 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔کوالالمپور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جس کے بعد افغانستان نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 21اوورز میں حاصل کرلیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔انڈر19ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اب 19 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کوڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
21 مناظر