خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی مضبوط قوت بن چکی ہے، عبدالواسع




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع نے کہا کہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی مضبوط قوت بن چکی ہے ۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔ نوجوانوں اور خواتین کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں ، علماء اور خواتین میں مقبول اور مؤثر جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے ۔ صوبہ بھر میں دس لاکھ خواتین ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ذمہ داران اور کارکنان الیکشن 2018کی تیاریاں شروع کریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں جماعت اسلامی سوات کے ذمہ داران کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، قیم ضلع مفتی شیر محمداور دیگر ذمہ داران نے بھی خطا ب کیا ۔ جنرل سیکرٹری عبدالواسع موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ بجلی گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔عوام ملک میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
16 مناظر