شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کو دوسرا گھر قرار دے دیا




ڈھاکہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا۔بنگلا دیش پریمئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی آل رائونڈر نے ’’گلی کرکٹ‘‘ کے فروغ کے لئیتاریخی مقام لال باغ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آفیشلز اور آرگنائزرز کی ٹیم کے خلاف میچ بھی کھیلا ۔کھیلکے بعد پلیئرز نے مداحوں میں ٹیم کی جرسیاں، کیپس اور بیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پربوم بوم آفریدی نے کہا کہ بنگلا دیشی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت، عزت اور سپورٹ کے باعث بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر

قرار دیتا ہوں، ہر بار یہاں آ کر کھیلنے میں لطف آتا ہے۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
37 مناظر