پشتونوں میں قابل لوگ بہت زیادہ ہے ان سے استفادہ حاصل کرنا ضروی ہے، میاں گل عدنان اورنگزیب




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مشہور معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر شیر محمدخان کی لکھی ہوئی انگریزی کتاب کی تقریب رونمائی ، پشتونوں میں قابل لوگ بہت زیادہ ہے ان سے استفادہ حاصل کرنا ضروی ہے، میاں گل عدنان اورنگزیب ، تفصیلات کے مطابق سوات پریس کلب میں سابق ارنم ہسپتال کے ڈائریکڑ اور سماجی شخصیت ڈاکٹر شیر محمدخان کی انگریز ی زبان میں لکھی گئی تصنیف ’’این فرسوٹ آف نالج‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے اور شاہی خاندان کے سپوت میاں گل عدنان اورنگزیب نے کہاکہ کتابیں قابل لوگ لکھتے ہیں اور ڈاکٹر کی کاؤش قابل تحسین ہے انہوں نے کہاکہ میں نے ڈاکٹر شیر محمدخان کی کتاب پوری پڑھ لی ہے جوکہ انتہائی مفید معلومات پر مبنی ہے اور ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ کتاب میں مصنف نے اپنی زندگی کے تین ادوار کا ذکر کیاہے ۔ جن میں انہوں نے پاکستان اور یورپ اور دنیا بھر کے کئی ممالک کی ترقی کا ذکر کیاہے اورانہوں نے پشتون اور خاص کر سوات کے لوگوں کا ذکر بھی کیا ہے اور انہوں نے ترقی کے اس سفر میں پاکستان اور خصوصاً پختونوں کے زوال پر جا بجا افسوس اور غم کا اظہارکیاہے ۔ کتاب کی رونمائی تقریب سے علاقے کے شعراء ، ادیبوں اور سیاسی شحصیات نے بھی خطاب کئے جس میں واجدعلی خان، مشہور شاعر رحمت شاہ سائل، فضل محمود روخان، سوات یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق سواتی، عطاء اللہ جان، پروفیسر عطاء الرحمان عطاء، بخت زادہ دانش اور دیگر نے خطاب کیا اور شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
25 مناظر