پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے زیر اہتمام ممبرز ڈے ایک پر وقار تقریب




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے زیر اہتمام ممبرز ڈے ایک پروقار تقریب زیر صدارت پی ایف ایم چیئرمین ہارون خواجہ سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہارون خواجہ نے کہا کہ ہمارے لیڈ ر قائد اعظم محمد علی جناح ہیں اور ہم قائد اعظم کے افکار ، اقوال اور وژن کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ، خوشحال ، خودکفیل اور کرپشن سے پاک ملک بنانا چاہتے ہیں ، ہم ملک و قوم کو درپیش سنگین مسائل کو مقامی وسائل سے حل کرکے عوام الناس کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر مہیاں کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل سے مالا مال کررکھا ہے ، کمی یا فقدان صرف اہل اور ایماندار قیادت کا ہے ، ہارون خواجہ نے مزید کہا کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لے کر عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے ، اس جلسے سے جی ایم لالی ، ملک الطاف ،کاشف علی ، محمد واجد ، سید راہی چمکنی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے پی ایف ایم کو عوامی حمایت دینے پر اہل کے پی کے اور اہل سوات و لوئر دیرکا شکریہ ادا کیا ، جلسے کے اختتام پر پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے چیئرمین ہارون خواجہ نے مقامی عہدیداروں میں ان کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن تقسیم کئے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
61 مناظر