مینگورہ ، مصروف ترین بازار میں کاروباری شخص اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز مین بازار میں ہنڈی کی کاروباری شخص کو اسلح کی نوک پر لوٹ لیا گیا ،مینگورہ پولیس لاعلم ،واردات کے وجہ سے تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔واقعات کے مطابق گذشتہ مینگورہ شہر کے کاروباری مرکز مین بازار میں اقبال حسین نامی ہنڈی کی کاروباری شخصیت نے میڈیا کو بتایا کہ بروز پیر کے صبح دکان کھول رہا تھا کہ اس اثناء نامعلوم مسلح افراد نمودار ہوکر سر پر پستول تان لیااور ہاتھ میں ایک بلیک کلر شاپر جس میں پانچ لاکھ ستر ہزار روپے موجود تھے ،مسلح افراد نے چھین کر رفو چکر ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز بنک بند ہونے کیوجہ سے دکان کا نقدی رقم گھر لے گیا تھا ۔متاثرہ شخص اقبال حسین نے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلیا ۔ادھر رہزنی کی واردات کے بارے میں مینگورہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا گیا تو پولیس نے واقعے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مینگورہ میں کوئی واردات نہیں ہوئی ہے ۔جبکہ دوسری جانب رہزنی کی اس واردات کے وجہ سے کاروباری حضرات میں بے چھینی پھیل گئی ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
80 مناظر