پاکستان اور سعودی عرب کی افواج نے بڑا قدم اُٹھالیا




ریاض(زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان اورسعودی عرب کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ سعودی عرب میں شروع ہوگئیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقے میں منعقدکی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے کمانڈر میجرجنرل ظافر بن علی الشہری اور پاکستانی فوج کی سربراہی کرنے والے برگیڈیئرجنرل محمد عارف نے شرکت کی۔اس موقع پر سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ ہوگا، دہشتگردی کیخلاف مؤثر حکمت عملی سے کارکردگی میں بھی بہتری

 

آئے گی جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔پاکستانی فوج کی نمائندگی کرنے والے برگیڈیئرجنرل محمدعارف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات اور باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی سربراہی میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہ



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
32 مناظر