حسن علی کی بنگلہ دیش پرئمیر لیگ میں دھماکہ خیز انٹری،پہلے ہی میچ میں چھاگئے، 3.3اوورز میں ہی آدھی ٹیم آؤٹ کردی




ڈھاکہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) قومی فاسٹ بالر حسن علی نے بنگلہ دیش پرئمیر لیگ کے پہلے ہی میچ میں ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کیخلاف 5 وکٹیں حاصل کیں، قومی فاسٹ بالر نے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے 3.3اوورز میں 20رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی نے پانچوں کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا۔ اس طرح وہ ٹی ٹونٹیکی تاریخ میں دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک میچ میں 5وکٹیں حاصل کی ہوں اور پانچوں کھلاڑیوں کو بولڈ کیا ہو۔ حسن علی نے نے سال 2017 ء میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور وہ عالمی

 

رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ وہ آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کے بھی ہیرو رہے اور مین آف دی ٹورنامنٹ حاصل کیا۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
50 مناظر