بھارت میں لرزہ خیز واقعہ، 28 دن کے نومولود کے ساتھ زیادتی، کرکٹر ڈیرن سیمی نے کھری کھری سنا دیں




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) بھارت میں خواتین کی عزتیں تو محفوظ نہیں ہیں کیونکہ اکثر میڈیا پر عصمت دری کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر ایک افسوس ناک خبر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں ایک پچیس سالہ شخص نے 28 دن کے نومولود کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے، ڈیرن سیمی اس پر چپ نہ رہ سکے انہوں نے غصے کی حالت میں ایسا بیان دیا کہ تمام بھارتیوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے بھارتی خبر رساں ادارے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘کی ایک

 

خبر شیئر کی جس کےمطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 25 سالہ ایک شخص نے صرف 28 دنوں کے بچے سے جنسی زیادتی کی۔ اس خبر پر معروف کرکٹر ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں کچھ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن میرا عضہ مجھ پر حاوی ہو رہا ہے، یہ عمل ہر لحاظ سے انتہائی غلط ہے اوریہ شخص قابل نفرت ہے۔ انہوں نے کہا اس معاملے میں یقینی طور پر انصاف ہوناچاہیے،ڈیرن سیمی نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس درندہ صفت انسان کو گالی بھی دی۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیڈیرن سیمی نے جو خبر شیئرکی ہے وہ دسمبر 2015 کی ہے۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
52 مناظر