تحریک انصاف کا ایم این اے ہوں عمران خان کا نوکر نہیں داور کنڈی نے کپتان کو لائیو شو میں کھری کھری سنا دیں




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)جب تک پارٹی قوانین کی خلاف ورزی ثابت نہ ہو جائے کوئی بھی کسی کو پارٹی سے نہیں نکال سکتا، تحریک انصاف کا ایم این اے ہوں عمران کا نوکر نہیں، داور کنڈی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے داور کنڈی نے پارٹی سے نکالے جانے کے حوالے سے عمران خان کے ویڈیو بیان پر سخت ترین ردعملدیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پارٹی قوانین کی خلاف ورزی ثابت نہ ہو جائے کوئی بھی کسی کو پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ٹی وی پے آکر کسی کے خلاف بات کر دیتے ہیں اور اس کو شو کاز نوٹس کے ذریعے اطلاع بھی نہیں دیتے۔میں پی ٹی آئی کا ایم این اے ہوں میں کوئی عمران خان کا نوکر نہیں ہوں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
13 مناظر