ڈی پی او سوات محمد اعجاز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان کے اعزاز میں سوات پریس کلب کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کثیر تعدادمیں صحافیوں نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے معاشرے کے برائیوں میں اور انکے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کی ہے جس پر میں ان تمام صحافی برادری کے مشکور ہو،سوات کے امن بحالی میں صحافیوں کا کردار نمایاں ہے کیونکہ صحافیوں نے اپنے جان پر کھیل کر یہاں کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے منشیات کے عادی افراد کے لئے ایک ترکیب سوچی تھی لیکن ٹرانسفر ہونے کی وجہ سے خواب ادھورارہ گیا ، انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کا حوالات میں بند کرنا یا ان پر جرمانے لگا نا نہیں بلکہ ان لوگوں کا علاج کرنا ضروری ہے ، جس کے لئے ہم سب پر بھاری ذمہ عائد ہوتی ہیں کہ ان لوگوں کے لئے ایک ایسا ماحول کا انتظام کیا جائے تاکہ اس میں ان لوگوں کا علاج کیا جائے تاکہ منشیات میں میں عادی لوگ اس جان لیوا عادت سے باز آجائے ،انہوں نے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کے ضلعی انتظامیہ اس حوالے ضروراقدام اٹھائیں گے اور سوات سے منشیات کا جڑ سے خاتمہ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کا مہمان نوازی کبھی بھی نہیں بھولیں گے یہاں کے عوام نے مجھے بہت پیار دیا ہے جو میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھوں گا ، تقریب کے اخر میں پریس کلب کے قائمقام صدر فضل رحیم خان اور جنرل سیکرٹری سعید الرحمن نے ڈی پی او سوات کو روایتی چادر اور پکول پہنائیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
19 مناظر