عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ،ضلع ناظم محمد علی شاہ




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ، افسران ضلع کونسل کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں جبکہ کونسل کے ممبران کے خدشات وتحفظات کا ازالہ کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ضلع کونسل کے دوسرے روز کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلع کونسلران نثار خان ، راحت علی خان ، شاہ ولی خان ، فضل وہاب عرف قجیر خان ، ارشادخان ، سراج خان ، فلک ناز خان ، عطاء اللہ خان ، شوکت خان ، سید افضل شاہ ، خاتون کونسلر انبیہ بی بی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ایوان کو علاقائی مسائل سے تفصیل سے اگاہ کیا ، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان بھی موجود تھے ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران آئندہ اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ، اجلاس کے بعد ضلع ناظم محمد علی شاہ کی قیادت میں ممبران کے وفد نے ڈی سی سوات سے ملاقات کی اور اپنے خدشات و تحفظات سے آگاہ کیا ، ڈی سی نے وفد کو ہر ممکن تعاون کرانے اور پنڈنگ کیسیزنمٹانے کی یقین دہانی کرائی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
14 مناظر