قمبر میں فوتگی کا ڈراپ سین ، خاتون کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)قمبر میں فوتگی کا ڈراپ سین ، خاتون کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا ، رحیم آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ، واقعات کے مطابق رحم بیگم سکان کوزہ بانڈئی کی شادی فرمان علی ولد خورشید علی ساکن قمبر کیساتھ ہوئی تھی جن کی ایک بچی بھی تھی ، ڈھائی ماہ قبل رحم بیگم کی فوتگی ظاہر کردی گئی ، جس کے بھائیوں نے اعتراض کیا اور قبر کشائی کرکے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے ، دوماہ بعد روپورٹ آیا کہ زہر دیکر قتل کیا گیا تھا اور یوں بخت مند خان اور حمید خان نے اس کے شوہر پر دعویداری کردی جسے رحم آباد پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیئے ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
25 مناظر