پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،تفصیلات جاری




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ نیوزی لینڈ میں ہی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گرین شرٹس سکواڈ پانچ ون ڈے اور تینٹی ٹونٹی پر مشتمل سیریز کیلئے 20 دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا ۔ پاکستانی کرکٹرز کی قومی ٹی ٹونٹی اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں مصروفیت کے پیش نظر پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئےتربیتی کیمپ کیویز کے دیس میں ہی لگانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ پاکستان کا غیر ملکی کوچنگ سٹاف ہیڈ کوچ مکی آرتھر ، فیلڈنگ کوچنگ سٹیو رِکسن ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن بھی چھٹیاں منانے اپنے اپنے وطن میں موجود ہیں ۔ باؤلنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کی سکریننگ کیلئے پاکستان میں ہیں ۔ گرین شرٹس نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی کھیلیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 6 جنوری کو شیڈول ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
16 مناظر