دنیا کے نمبرون باؤلر حسن علی کیساتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایسا سلوک ہوگا کسی نے سوچا بھی نہ تھا




ڈھاکا ( زمونگ سوات ڈاٹ کام  ) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں حریف بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو حریف بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا، انہیں اس حرکت پر 25 فیصد میچ فیسجرمانہ کی گئی ہے۔ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف میچ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے مصدق حسین کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں انہیں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا جسے بی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.1.7 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ کردیا گیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
52 مناظر