سردیوں کا موسم موٹاپے کے شکار افراد کیلئے رحمت بن گیا اس موسم میں یہ طریقہ اپنائیں اور موٹاپے کو ہمیشہ کیلئے بھگائیں




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سردیوں میں زیادہ سونا موٹاپے کا باعث بنتا ہے، محققین سردیوں کا موسم موٹاپے کو کم کرنے کیلئے آئیڈیل قرار دیتے ہیں کیونکہ اس دوران آپ کے جسم میں موجود کیلوریز ختم ہونے کی وجہ سے چربی ختم ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ موٹاپے سے آسانیسے نجات حاصل کرلیتے ہیں۔کچھ چیزوں کو استعمال کر کے سردیوں میں وزن کو گھٹایا جاسکتا ہے۔موسم سرما میں اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جیسے ’تربوز، کھیرا، ٹماٹر، ناریل کا پانی، لیموں، اسٹار فروٹ، گرے فروٹ وغیرہ کا استعمال کریں۔علاوہ ازیں سردیوں میں سوپ اور پانی کا استعمال بھی کیلوریز ختم کرتا ہے جو موٹاپے کو کم کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ پانی صحت کے لیے بہت کارآمد ہے، لیکن بہت سارے لوگ خصوصاً گرمیوں میں ٹھنڈا پانی استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے تاہم گرم پانی بھوک کو کم اور توانائی کو بڑھاتا ہے۔سردیوں میں زیادہ مقدار میں گرم (نارمل) پانی پینے سے جسم کا درجہ حرارت برقرار رہتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں موجود زہریلا فضلا ختم ہوجاتا ہے۔یقیناً آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ سورج کی روشنی وزن کو کم کرنے میں مددگار ہے، سورج سے نکلنے والی شعاعین دماغ میں بننے والے کیمیائی مادے کو ختم کرتی ہیں جس کی وجہ سے انسان ذہنی تناؤ کا شکار نہیں ہوتا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
52 مناظر