سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں ، ضلع ناظم محمدعلی شاہ




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور جنت نظیر وادی کی رونقیں واپس بحال ہوگئی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیتھام انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پندرہ روزہ ورکشاپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پیتھام کے انچارج حرمت یاب خان ، چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد علام ، سوات میوزئم کے کیوریسٹر فیض الرحمن ،فضل خالق اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے مرکزی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے آمن و امان نہایت ضروری ہے اور یہاں پر مکمل آمن قائم ہوچکا ہے اور سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات کا رخ کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے جسکی تکمیل سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا ، اس موقع پر مہمانوں نے کورس کے شرکاء میں کورس کے کتابیں بھی تقسیم کئے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
18 مناظر