شاہد آفریدی اوربھارتی اداکارہ زرین خان دبئی میں ایک ساتھ ۔۔نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا




دبئی(زمونگ سوات ڈاٹ کام )قومی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی ان دنوں دبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ان دنوں دبئی میں ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ زرین خان بھی ان دنوں دبئی میں ہیں اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شاہدی آفریدی اور ان کی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے زرین خان نے شاہد آفریدیکی بیٹی کو گود میں لے رکھا ہے جبکہ شاہد آفریدی ان کے ساتھ کھڑے مسکرا رہے ہیں۔ زرین خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انسٹا گرام پر فالورز سے پوچھا کہ کیا یہ گڑیا کی طرح نہیں لگتی؟ ان کا یہ سوال شاہد آفریدی کی بیٹی کے بارے میں تھا جس پر ان کے فالوورز اور صارفین نے شاہد آفریدی کی بیٹی کی خوب تعریف کی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
33 مناظر