ہاں! ایک خاتون نے مجھے بھی ہراساں کیا تھا جب۔۔ قومی کرکٹر محمدحفیظ نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مجھے ایک خاتون ہراساں کرتی رہی ہے، قومی کرکٹر محمد حفیظ کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ ان دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بہت زیادہ سرگرم ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے ٹویٹر پر سوال و جوابکے سیشن میں ایک خاتون کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ کیا آپ کو کسی لڑکی نے ہراساں کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اگر ایمانداری سے جواب دوں تو ہاں! میرے ساتھ یہ ہو چکا ہے۔ محمد حفیظ کے اعتراف کے بعد ٹویٹر پر تو جیسے طوفان ہی آگیا اور صارفین نے انتہائی دلچسپ تبصرے شروع کر دئیے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
22 مناظر