دھرنا تحریک لبیک کے شرکاء کو آخری وارننگ جاری ، آپریشن کا فیصلہ




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) فیض میں جاری تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے دھرنے کو آج 19 واں روز ہے، اس سے قبل بھی دھرنے والوں کو فیض آباد خالی کرنے کے لیے تین وارننگ جاری کی جا چکی ہیں مگر دھرنا شرکاء ٹس سے مس نہ ہوئے، آج ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو ایکشن نہ لینے پر عدالت پیشہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے ، اس تمام صورتحال کے بعد انتظامیہ نے دھرنے کے تمام شرکاء کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ رات بارہ بجے تک فیض آباد خالی کر دیں ، اگر رات بارہ بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو آپریشن کیا جائے گا اور اس آپریشن کی تمام تر ذمہ داری دھرنا قائدین اور شرکاء پر ہو گی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
41 مناظر