اسلام پور کے عوام کاٹیوب ویل کی خرابی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )اسلام پور کے عوام کاٹیوب ویل کی خرابی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پبلک ہیلتھ کیخلاف شدید نعرہ بازی ، گزشتہ روز اسلامپور کے عوام نے حاجی میاں منیر، اکبربلند، عمرقیوم، احمدیار، فراموز اوردیگرکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے گران خان نے گیارہ لاکھ روپے سے ٹیوب ویلز کو ٹھیک کیالیکن پبلک ہیلتھ نے پراناموٹراورپمپ لگایاجس کی وجہ سے ٹیوب ویل آئے روز خراب ہوتاہے۔ اورہمارے بچے اورخواتین دوردرازعلاقوں سے پانی کندھوں پرلانے پرمجبورہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ایم این اے مرادسعید لاپتہ ہوگیاہے، اوروہ اقتدارکے مزے لوٹ رہاہے۔ اگرفوری طورپرہمارامطالبہ حل نہ کیاگیاتوپورے علاقے کے عوام کو سڑکوں پرنکال لیں گے۔ اورحالات کی خرابی کی ذمہ داری پبلک ہیلتھ پرہوگی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
21 مناظر