تبدیلی کے علمبرداروں نے سیاسی انتقام اورسیاسی بلیک میلنگ شروع کردی ہے، رحمت علی خان




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) عوامی نیشنل پارٹی کے نامزدامیدواربرائے حلقہ پی کے 83وسابق ایم پی اے رحمت علی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے علمبرداروں نے سیاسی انتقام اورسیاسی بلیک میلنگ شروع کردی ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کو بھی پارٹی میں لوگوں کوشمولیت کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ کٹ گاڑیوں کے خلاف اپریشن کی بھرپور مزاحمت کریں گے ، غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ، اے این پی کو ووٹ دینا پختونوں کی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کوزہ بانڈئی میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کبل کے صدر ذہین خان ضلعی سالار سلطان علی خان ، این وائی او سوات کے صدر حیدرعلی شاہ ، ابراہیم گلدان ، پریس سیکرٹری سعیدخان یوسفزئی اوردیگرنے بھی خطاب کیا،جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں نے بخت شیرروان کی قیادت میں اے این پی میں شمولیت کااعلان کیا۔ جن میں سلیم خان ، فرہان اللہ ، رحمت علی ، رحیم اللہ ، مظفر خان، رحمان ، مہران، محمدخان، حبیب شاہ ، صابرشاہ ، عالم زیب، سردار، ریاض، سعیدخان، عدنان، اسحاق، زاہدخان، ریاض خان اوران کے دیگرساتھی شامل ہیں۔رحمت علی خان نے کہا کہ ہم سیاست میں شائستگی پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کے پگڑیاں اچھالنے کی سیاست میں غلط تصورکرتے ہیں انوہں نے کہا کہ سوات میں کٹ گاڑیوں کیخلاف اگرکارروائی کی گئی ۔ تو ہم بھرپور مزاحمت کرینگے اورکسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں موجود کٹ گاڑیوں کو ریلیف دی جائے۔ اورمزیدآمدپرپابندی عائدکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضا ہے کہ پختون قوم اے این پی کے پرچم تلے متحدہوکر آئندہ الیکشن میں اس دھرتی کی جماعت کو کامیاب بنائیں۔ کیونکہ اے این پی کی کامیابی میں پختونوں کی روشن مستقبل پوشیدہ ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
43 مناظر