تحریک انصاف کامقابلہ مخالف سیاسی قوتوں کے بس کی بات نہیں ، فضل حکیم خان




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف سوات کے صدر ایم پی اے فضل حکیم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کامقابلہ مخالف سیاسی قوتوں کے بس کی بات نہیں ، اگرتمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف متحدبھی ہوجائیں پھربھی شکست ان سیاسی مخالفوں کا مقدر ہوگا۔تحریک انصاف کیساتھ نوجوانوں کی مضبوط قوت ہے اوریہی نوجوان طبقہ تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہے۔حکومت کے آخری دنوں میں اکثرلوگ حکمران جماعت کاساتھ چھوڑدیتے ہیں، لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے آخری دنوں میں لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیت اس بات کا ثبوت ہے ۔ کہ عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، مستقبل بھی تحریک انصاف کا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے خواجہ آباد میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے تحریک انصاف کے تحصیل کونسلرزاہدخان ، باز خان ،اقبال کاکاجی ،ناظم اقبال رحمن ، احمدشاہ ،نائب ناظم سپین خان،الحاج تاجبرخان، ضلعی کونسلر ضیاء اللہ عرف جانان ، سابقہ تحصیل صدر اقبال محمود اوردیگرنے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پرمسلم لیگ ، قومی وطن پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی اوراے این پی سے تعلق رکھنے والے الحاج تاجبرخان،جنرل کونسلرامیرزیب خان،جہانزیب خان، بخت بلند ، منصور، محمدعالم، فضل سبحان نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔ایم پی اے فضل حکیم نے نئے شامل ہونیوالوں کو تحریک انصاف کی پگڑیاں پہنائی، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے فرسودہ سیاست کو ختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاست کومتعارف کرایاہے اوراب عوام پر وہی لوگ حکمرانی کرینگے جو عوام کی خدمت کیلئے ہروقت حاضر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں قائم تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی ہرلحاظ سے بہترہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے مخالف سیاسی قوتیں اگرتحریک انصاف کیخلاف اتحادی بھی کریں توان کو ناکامی کاسامناکرناپڑیگا۔ تحریک انصاف کیساتھ نوجوانوں کی قوت ہے اوریہی نوجوان نسل تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہے۔ شکست مخالف سیاسی قوتوں کامقدر بن چکاہے اورانشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سرخرو ہوگی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
15 مناظر