سعودی ولی عہد کاگرفتار شہزادوں سے متعلق حیران کن اعلان




ریاض(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار 95فیصد شخصیات تصفیے اور مالی رقوم واپس کرنے پر آمادہ ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب میں ماضی میں بدعنوانی کے خلاف کئی مہمیں چلائی گئیںتاہم ان میں صرف نچلے طبقے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ناکامی سے دوچار ہونا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کے والد شاہ سلمان نے 2015ء میں اقتدار سنبھالا تو ملک کے ان اعلیٰ شخصیات کا مکمل ڈیٹا جمع کیا گیام جو مختلف طریقوں سے بدعنوانی میں ملوث ہیں،3 سال کی انتھک جدوجہد کے بعد 200 اہم شخصیات کی فہرست تیار کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ زیر حراست شخصیات میں سے ایک فیصد افراد نے اپنی گناہی ثابت کرکے آزاد ہوگئے، تاہم 4فیصد ملزمان نیالزامات کو مسترد کرکے عدالت کا سامنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا ملزمان کے ساتھ تصفیے کے نتیجے میں ملکی خزانہ میں سو ارب ڈالر واپس لوٹ جائینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
38 مناظر