مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے خلاف مظاہرہ




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے خلاف مظاہرہ ، ڈاکٹر خالد محمود تحصیل کونسلر کی قیادت میں سیدو شریف سے سوات پریس کلب تک جلوس ، احتجاجی مظاہرہ ، ضلع کونسلر امیر زیب شہریار ، ویلج ناظم برکت علی ، یوسی ناظم روزی خان ، نائب ناظم انعام اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا فوری طور پر خاتمہ کرے اور عوام کو جائز حق کیلئے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ، مقررین نے کہا کہ مینگورہ اور سیدو شریف کے صارفین کے حال رحم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پہلے سے سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے خلاف عدالت کا واضح فیصلہ بھی موجود ہے اور اسکی خلاف ورزی کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو ہم مینگورہ اور سیدو شریف کے عوام ایک بار پھر احتجاج پر مجبور ہوں گے اور اسکی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
37 مناظر