تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،31افراد جاں بحق ،مرنے والوں کا تعلق کن ممالک سے تھا،جانئے




طرابلس(زمونگ سوات ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31 پناہ گزین جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60افراد کو بچالیا گیا۔موسم کی بہتر صورتحال کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ہزاروںپناہ گزینوں نے بحیرہ روم کے راستے یورپ منتقل ہونے کی کوشش کی ہے۔ بیشتر افریقی اور عرب پناہ گزینوں کے لئے لیبیا یورپ پہنچنے کے لئے اہم روانگی کا مقام ہے جہاں سے پناہ گزینوں کو کشتیوں کے ذریعہ اٹلی اور پھر اٹلی سے یورپ کے دیگر ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔یورپ پہنچنے کے خواہشمند پناہ گزین کھلے سمندر میں کشتیوں کے ذریعے سفرکرتے ہیں جہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے سے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ رواں سال پناہ گزینوں کو پیش ا?نے والے حادثات میں لیبیا کوسٹ گارڈ نے 250 افراد کو بچایا جبکہ اٹلی کی بحریہ کی جانب سے گیارہ سو کے قریب پناہ گزینوں کو ڈوبنے سیبچایا گیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
11 مناظر