کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انہونی،490رنز، 57چھکے، 27چوکے، جنوبی افریقین کھلاڑی نے نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ بنا ڈالا 50اوورز میں 677رنز، بڑے بڑے کھلاڑیوں نے سر پکڑ لئے




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)جنوبی افریقن بلے باز شین ڈیڈ نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انہونی کر دی، تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا کر نہ ٹوٹنے والا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں ایک کلب میچ کے دوران بلے باز شین ڈیڈ نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انہونی کر دی ہے ۔ اوپنر شین ڈیڈ سویلنے کلب میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 151گیندوں پر 57چھکوں، 27چوکوں کی مدد سے 490کا انفرادی سکور بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ جبکہ ان کی ٹیم کا مجموعی سکور50اوور میں 677رنز رہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی بلے باز سینکرتھ سری رام نے 2014میں 486رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل یقین ریکارڈ قائم کیا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
12 مناظر