سیر و تفریح کیلئے دبئی جانے والوں کو بڑا جھٹکا ،ہوٹل مالکان نے پیشگی اطلاع دیدی




دبئی (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سیاحتی ہوٹلوں کے کرایوں میں 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے تمام سیاحتی ہوٹلوں نے اپنے گاہکوں کو پیشگی اطلاع دیدی ہے کہ یکم جنوری سے بکنگ کے وقت کرائے کی قیمت پر5فیصد اضافہ ہوگا۔ہوٹلوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ پیشگیتدابیر کے طور پر ہم نے دنیا بھر میں اپنے گاہکوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے والے ادارے اور ہوٹلوں کے درمیان ابھی تک یہ بات طے نہیں ہوئی کہ ٹیکس کے نفاذ کے لئے کس سسٹم پر عمل کیا جائے گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
11 مناظر