سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر تک اخری ڈیڈلائن




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر تک اخری ڈیڈلائن ، ڈیڈلائن گذرنے کے بعد پکڑ دھکڑ شروع کرنے کا فیصلہ ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شہاب محمد خان کے مطابق تحصیل بابوزئی سمیت ضلع سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ئے 30نومبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اور کہا ہے کہ بابوزئی سمیت ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کریں اورزحمت سے خود کو بچائیں ، انہوں نے کہا کہ یہ اخری ڈیڈ لائن ہے اسکے بعد کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جائیگی اور ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بغیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
72 مناظر